ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یو پی کے وزیر نے کہا، اگر بچوں کو اسکول نہیں بھیجاتو میں پانچ دن کے لیے پولیس تھانے میں بیٹھاؤں گا 

یو پی کے وزیر نے کہا، اگر بچوں کو اسکول نہیں بھیجاتو میں پانچ دن کے لیے پولیس تھانے میں بیٹھاؤں گا 

Sun, 08 Oct 2017 23:49:41    S.O. News Service

بلیا (یوپی)،8؍اکتوبر (ایس و نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )اترپردیش کے یوگی آدتیہ ناتھ کے ریاستی وزیر اوم پرکاش رجبھرنے کہاہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو پانچ دن تک تھانے میں بھوکا ،پیاسا بیٹھائیں گے۔ یہ بیان حکومت کے لیے غیرمعمولی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ریاستی وزیر اوم پرکاش رجبھر نے رسڑا قصبے کے گاندھی میدان میں کل منعقد پارٹی کیایک پروگرام میں کہاکہ میں اپنے من کا قانون بنانے والا ہوں۔جس غریب کا بچہ اسکول نہیں جائے گا۔ اس کے والدین کو پانچ دن تھانے میں بیٹھاؤں گا۔نہ پانی پینے دوں گا اور نہ ہی کھانا کھانے دوں گا۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ لوگوں نے(بچوں کو) اسکول نہیں بھیجا تو آپ کو اٹھواکر تھانے لے جایا جائے گا۔ اس وجہ سے کہہ رہا ہوں کہ دیکھیے ابھی تک آپ کا لیڈر، آپ کا بیٹا، آپ کا بھائی آپ کو سمجھا رہا تھا۔ آپ نے اگر میری بات نہیں مانی تو چھ مہینے اور مناؤں گا۔راجبھر نے کہا کہ بھگوان رام نے سمندر کو تین دن منایاتھا۔جب وہ نہیں مانا تو بھگوان کو ہتھیار اٹھانا پڑا اور سمندر ہائے ہائے کرنے لگا۔ اسی طرح جس بھی غریب کا بچہ اسکول نہیں جائے گا تو یہ سمجھ لینا چھ مہینے کے بعد تھانے میں پہنچا دوں گا۔ اگرچہ مجھے بھانسی کیوں نہ ہوجائے۔انہوں نے اس موقع پر موجود بھیڑ کاہاتھ اٹھواکر پوچھا کوئی غلط کام تو نہیں ہے ۔کتنے لوگ اس کے ساتھ ہیں۔اس پر کئی عورتوں نے ہاتھ اٹھاکر اتفاق رائے جتائی۔


Share: